ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کیش لیس ادائیگی پر ہریانہ حکومت کی طرف سے لکی ڈرا کا اعلان

کیش لیس ادائیگی پر ہریانہ حکومت کی طرف سے لکی ڈرا کا اعلان

Tue, 20 Dec 2016 22:04:45  SO Admin   S.O. News Service

چنڈی گڑھ، 20/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) 8 /نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے 500اور 1000روپے کے نوٹ بندی کے اعلان کے بعدحکومت کی طرف سے کیش لیس معیشت کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہیں، ایک کے بعد ایک ریاستی حکومتیں بھی اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہیں،  اب ہریانہ حکومت نے کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے لیے ایک ویب سائٹ کی شروعات کی ہے۔اس میں اپنے ڈیجیٹل لین دین کی تفصیلات کو اپ لوڈ کرنے والوں کو ایک لکی ڈرا کے ذریعے انعام سے نوازا جائے گا، ہریانہ حکومت کے ایک افسر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس لکی ڈرا کا انعقاد 24/دسمبر کو چندی گڑھ میں کیا جائے گا۔ گڑگاؤں ضلع انتظامیہ نے ضلع کے رہائشیوں سے ڈیجیٹل ذرائع سے لین دین کرنے، اس لین دین کی آئی ڈی اور دیگر تفصیلات ویب سائٹ ’کیش لیس ہریانہ ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان‘پر اپ لوڈ کرنے اور لکی ڈرا میں انعامات جیتنے کی اپیل کی ہے۔جو لوگ نقد کیش لیس لین دین کی تفصیلات اپ لوڈ کریں گے، انہیں حکومت کی جانب سے پانچ روپے حوصلہ افزائی کے طور پر ملیں گے۔گڑگاؤں کے ڈپٹی کمشنر ٹی ایل ستیہ پرکاش نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے یہ قد م لوگوں کو نقد لین دین کی جگہ ڈیجیٹل لین دین کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے واسطے اٹھایا گیا ہے،اس منصوبہ کا اعلان ریاست کے چیف سکریٹری ڈی ایس دھیسی نے کیا۔ستیہ پرکاش نے کہا کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں سے ادائیگی کرنے کے لیے اپنے موبائل فون کا ایک نعرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے کہا گیا ہے، اس میں ہندی میں سب سے اوپر یہ نعرہ، ”میرا موبائل میرا بٹوہ،دیش میں دیش ہریانہ، اب اس کو کیش لیس بنانا“ لکھاہوگا۔اس کے ساتھ یو ٹیوب کی ایک چھوٹی سی کلپنگ بھی ویب سائٹ پر ہے جس میں یہ دکھایا جائے گا کہ کس طرح سے کوئی آدھار کارڈ پر مبنی  نقد لین دین کر سکتا ہے، اس میں یہ بھی دیا ہوا ہے کہ کوئی شخص لکی ڈرا میں شامل ہونے کے لیے اپنے لین دین کی تفصیلات کس طرح سے ویب سائٹ پر لوڈ کر سکتا ہے۔


Share: